جہلم پولیس کے اے ایس آئی بشیر حسین انتقال کر گئے

دینہ: گردوں کے عارضہ میں مبتلا جہلم پولیس کے اے ایس آئی بشیر حسین انتقال کر گئے۔
بشیر حسین ASI پولیس لائینز جہلم میں تعینات تھے، انہوں نے محکمہ پولیس میں 26 سال اور 7 ماہ تک خدمات سرانجام دیں۔
جہلم پولیس کے فرض شناس آفیسر بشیر حسین ASI گردوں کے عارضہ کی وجہ سے فانی دنیا سے کوچ فرما گئے، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
بشیر حسین ASI پولیس لائینز جہلم میں تعینات تھے،
آپ نے محکمہ پولیس میں 26 سال اور 07 ماہ تک خدمات سرانجام دیں
آپکی نماز جنازہ آج شام 5 بجے بوڑھیاں کرانڈا pic.twitter.com/lSv5DJTxpC— JHELUM POLICE (@police_jhelum) January 29, 2024
مرحوم کی نماز جنازہ دینہ کے علاقہ بوہڑیاں کرانڈا میں ادا کر دی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بشیر حسین ASI ایک فرض شناس آفیسر تھے انکی محکمہ کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔



