دینہ میں کم عمر لڑکی سے نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

دینہ: جہلم پولیس نے دینہ میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکات کرنے اور جنسی زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ خواتین کے تحفظ، عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خواتین کو ہراساں کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جہلم پولیس کے مطابق خواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔



