جہلم: شہری کو دھمکیاں دینے والے ملزم سمیت 5 ملزمان گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں، شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم اور 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عمران،افضال اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم اویس کو گرفتار کر لیا، ملزم اویس سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن ،ملزم عمران سے ڈیڑھ لیٹر شراب اور ملزم افضال علی سے 560گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم سے1کلو660گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثمر عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1کلو 220گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔



