سیاست کو خدمت کا درجہ دیتے ہیں، پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ ملک محمد افضل اعوان

کھیوڑہ: ملک محمد افضل اعوان نے کہا کہ پاکستان کے اندر اس وقت سیاست کاروبار و بزنس بن چکا ہے اور اس کو بدنام کیا جا چکا ہے۔ ہم اللہ کے فضل سے نظریہ پاکستان پرسیاست کو خدمت کا درجہ دیتے ہیں، انشاء اللہ ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے، پاکستان کی بلاتفریق خدمت کریں گے ہم عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26ملک محمد افضل اعوان نے کھیوڑہ میں الیکشن کمپین کے دوران جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حلقے کی عوام کو اپنا پیغام دیتے ہیں کہ نظریہ پاکستان ہی بقا پاکستان ہے، نظریہ پاکستان لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر قوم متحد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کئی جگہ سستی روٹی کے تندور ڈسپنسریاں بنائی ہوئی ہیں جہاں سفید پوش طبقے کو فری کھانا اور فری علاج کی سہولت حاصل ہے اور کئی جگہ سکول بنائے ہوئے ہیں، جہاں بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔
ملک محمد افضل اعوان نے کہا کہ الیکشن کے بعد تحصیل پنڈدادنخان میں ہسپتال بنانے لگے ہیں اور علاقے میں جہاں کڑوا پانی ہے وہاں آراو پلانٹ لگائیں گے اور سستی روٹی کا تندور لگائیں گے جہاں سفید پوش طبقہ کو روٹی دس روپے اور سالن گوشت وغیرہ کی پلیٹ پچاس روپے میں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام 8اکتوبر کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر کے ووٹ دیں، انشاء اللہ کامیابی کے بعد علاقے کی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ایک ترقی یافتہ علاقہ بنائیں گے۔



