جلالپور نہر پراجیکٹ مکمل ہونے سے کسانوں کو بھرپور سہولت فراہم کی جا سکے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: جلالپور کندوال نہر پر کام کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس، نہر کے کام کو حتمی شکل دینے پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جلالپور کندوال نہر کے کام پر کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جلالپور نہر کے پراجیکٹ پر بجلی، گیس اور واٹر سپلائی کے ایشوز کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی جہلم نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرکے پراجیکٹ کی تکمیل کو جلد از جلد مکمل کروائیں تاکہ اس پراجیکٹ سے کسانوں کو بھرپور سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button