جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 کلو گرام سے زائد چرس برآمد، ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او چوٹالہ ظہیرالدین بابر اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کامران حیدر اور مظہر حسین کو گرفتار کرلیا،ملزم کامران حیدر سے 5 کلو 250 گرام چرس اور ملزم مظہر حسین سے 1 کلو 640 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



