پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکومت بنانی چاہیے، محمد شعیب کھوکھر

جہلم: پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکومت بنانی چاہیے۔ تمام جماعتیں مل کر پاکستان کی معاشی حالت کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی معاملات کو مستحکم کر سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سکاٹ لینڈ کے البا پارٹی کے سینئر رہنما و قانون دان محمد شعیب کھوکھر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا ووٹ ختم کرنا ظلم ہے جبکہ انہیں سینٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دے کر ملک کی معاشی حالت کو درست کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں کرنے کا موقع دے کر یہاں پر معاشی و صنعتی انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ سابقہ پی ڈی ایم گورنمنٹ نے جس عقل مندی سے بہتر پالیسی اپنا کر ملک کو آی ایم ایف سے ڈیفالٹ میں بچایا وہ قابل تحسین ہے۔

محمد شعیب کھوکھر نے کہا کہ یورپ میں عام فرد بھی اپنے حصہ کا ٹیکس دیتا ہے لیکن پاکستان میں عوام اپنے حقوق کا حکومت سے مطالبہ تو کرتے ہیں لیکن اپنے ذمہ ٹیکس نہیں دیتے۔ اس کے لیے آنے والی حکومت کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بہتر صنعتی سرمایہ کاری کے لیے پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے حق کے ساتھ ساتھ تمام اسمبلیوں اور سینٹ میں نمائندگی دے کر ملکی معا شی حالت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔ جس سے نا صرف پاکستان ڈیفالٹ سے بچ سکے گا بلکہ بیرونی سرمایہ کاری سے ملک کا قرضہ بھی ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button