کام کے ناکاج کے دشمن اناج کے؛ میونسپل کمیٹی جہلم شہر میں آوار کتوں کو تلف کرنے میں بری طرح ناکام

جہلم: کام کے ناکاج کے دشمن اناج کے، میونسپل کمیٹی جہلم شہر میں آوار کتوں کو تلف کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی گلی ،محلوں میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے، میونسپل کمیٹی کا عملہ کتوں کو تلف کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا، ایم سی زبانی جمع تفریق کرنے تک محدود ہے۔

آوارہ کتوں کی دہشت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں رات کے وقت راہگیروں کیلئے پیدل چلنا مشکل ہو گیا ہے۔

سردی کے آغاز میں کتوں کے غول ویران سڑکوں چوک ،چوراہوں میں پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کو دیکھ کر پیچھا کرتے بھوکتے ہوئے ان پر حملہ آور ہونے کی کوششیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہر کے گلی محلوں چوک چوراہوں سمیت ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، اسکول جانے والے بچے اور خواتین بھی کتوں سے خوفزدہ ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کتوں کے کاٹنے کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں۔

عوامی ، سماجی ،شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور سی او میونسپل کمیٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button