وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے یتیم بچیوں اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینوں اور کمپیوٹرز کی تقسیم

دینہ: فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے باعزت روزگار کے لئے یتیم بچیوں اور بیوہ خواتین میں سلائی مشینوں اور کمپیوٹرز کی تقسیم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ) جہلم اپنی معاون تنظیمات جہلم فورم، پاک شفاف اور شعور ویلفیئر کے تعاون سے ” شعور گرلز ووکیشنل سنٹر مفتیاں دینہ” میں یتیم اور مستحق بچیوں اور بیوہ خواتین کو ایک سال کا جدید دستکاری اور کمپیوٹر کا کورس کروا رہی ہے جس میں ہر سال100طالبات کو ہنر مند بنایا جاتا ہے اور ان میں سے 10 مستحق یتیم بچیوں و بیوہ خواتین کو سلائی مشین بمعہ الیکٹرک موٹر اور 5کو کمپیوٹر مہیا کئے جاتے ہیں تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں ۔

اسی سلسلے کی دوسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد و تقسیم سلائی مشینیں و کمپیوٹرز مفتیاں دینہ میں منعقد کی گئی جس میں یتیم بچیوں اور بیوہ خواتین کو ڈپلومے کے ساتھ11 سلائی مشینیں اور 4کمپیوٹر دئیے گئے۔

وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چئیرمین سلیم انور کسانہ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ یتیم اور مستحق بچیوں اور بیوہ خواتین کو ہنر سکھا کر معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا۔

تقریب میں سماجی رہنما،سوشل ورکر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے اظہار خیال کرتے ہوئے وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور اس کی معاون تنظیمات کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ معاشرے میں یتیم بچیوں کو ہنر سکھا کر فعال کردار ادا کرنے کے لئےتیار کرنے کیساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت کا بھی اہتمام کر رہے ہیں۔

تقریب میں ڈاکٹر شاہدہ نعمانی صدر شعور ویلفیئر سمیت خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں پروفیسر ڈاکٹر نعیم انور الازہری (جی سی یونیورسٹی لاہور) نے تمام طالبات کو مبارکباد دی اور خصوصی دعا فرمائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button