یکم مارچ سے پٹرول 4، ڈیزل 2 روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کا امکان

حکومت نے بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزارت پٹرولیم کو بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 مارچ تک ہو گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button