ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ماہ فروری میں 1425 افراد کو ریسکیو کیا گیا

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری، ریسکیو 1122 نے ماہ فروری میں 7 اعشاریہ5 منٹ کے ایوریج رسپانس ٹائم سے 1425 افراد کو ریسکیو کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1425 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1024 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ماہ جنوری میں 5645 کالز موصول ھوئی جن میں 1468 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 1468 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 252 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 1024 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 34 ہوئے،کرائم 17 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 151 رہی۔

ریسکیو 1122نے ماہ فروری میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 7 اعشاریہ 5 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 14 منٹ رہا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات جن کی اونچائی 50 فٹ ہے کو چیک کیا گیا اور بلڈنگ سیفٹی کے قوانین کو لاگو کروانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔

کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو کی جانب سے ماہ جنوری میں مختلف سکولز، کالجز اور اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 129 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button