رمضان المبارک کی آمد؛ جہلم میں سے بیسن، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

جہلم: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردونوش کی طلب میں اضافے کے باعث بازاروں میں سے بیسن، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے باعث دکانداروں نے خودساختہ مہنگائی کرتے ہوئے بیسن، کھجور اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔شہرسمیت ملحقہ علاقوں میں بیسن 50روپے اضافے کے بعد اڑھائی سوروپے فی کلو تک پہنچ گیا ۔
مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150روپے فی کلو جبکہ پرچون میں160روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے اس طرح مختلف قسم کی کھجوروں کی قیمت بھی تین سوسے چار سو روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں رمضان کی آمد سے قبل ایرانی کھجور کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق آڑھتیوں کے مطابق 15 شعبان سے 15 رمضان تک کھجور کی ذخیرہ اندوزی ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے کھجور مارکیٹ سے غائب ہونے سے مہنگی فروخت کی جاتی ہے۔



