غیر قانونی سرحد پار کرنا جرم ہے، بیرون ملک جانے کیلئے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کریں، تحسین اللہ

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں مائیگرنٹ ریسورس آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
مرد اور خواتین کیلئے سیمینار کے دو مختلف سیشن کا انعقاد AIM کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم آر سی اسلام آباد سے تحسین اللہ نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان سے نوجوانوں کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر بیرون ملک کا سفر اختیار کر رہے ہیں جو غیر قانونی اور جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اس سلسلہ کو روکنے کیلئے بہت سے ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں اور ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
AIMکی طرف سے سیمینار کے بہترین انتظامات پر شرکاء نے خراج تحسین پیش کیا۔



