دینہ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پرجہلم پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو پتنگ فروش گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اسد علی اور محمد ثقلین کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 275 عدد پتنگیں اور 5 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جن کیخلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



