ڈی پی او جہلم کا خدمت مرکز، میثاق سنٹراور ٹریفک دفتر کا دورہ، دفاتر کے ریکارڈ اور عمارات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس خدمت مرکز جہلم، میثاق سنٹراور ٹریفک دفتر کا سرپرائز دورہ، دفاتر کے ریکارڈ اور عمارات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے تمام دفاتر کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کی مثالی سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میثاق سنٹر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں موثر کردار ادا کرے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچاتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کریں، پولیس فارمیشنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button