منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سوہاوہ کی جانب سے 150 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

سوہاوہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویژن کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سوہاوہ کی جانب سے 150 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا
تفصیلات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سوہاوہ کی طرف سے 150 مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر صاحبزادہ وقاص احمد شاہ صدر تحریک منہاج القران تحصیل سوہاوہ، ڈاکٹر ارشد محمود بٹ، راجہ احمد نواز ویلفیئر کوآرڈینیٹر تحصیل سوہاوہ، ڈاکٹر محمد زعفران ناظم مالیات اور سید جواد انور شاہ سمیت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے دیگر رضاکار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر صاحبزادہ وقاص احمد شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویژن کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں مجبور اور نادار افراد کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں ہم اپنے جملہ معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
راجہ احمد نواز ویلفیئر کوآرڈینیٹر تحصیل سوہاوہ نے راشن کی مکمل تفصیل اور تقسیم کے متعلق بریفننگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحق خاندانوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے منہاج رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد دوسرے مرحلے میں بھی دیگر مستحق خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کیا جائےگا۔
آخر میں جملہ معاونین کی خیر وسلامتی کیلئے دعا کی گئی۔




Ye sab jhot q bol rahy ho ap bari imam Islamabad Mai jis Ghar Mai ap nay pic nikali ao rashin ni daeA Mai ghwa hu 8 female ko rashin deya hum ko bahir nikala and 8 bajy say betaya tha 100 ropy dey kar qisa hatam kyaq q ap log esa karty hu sharam ni ati ap logu ko