تحصیل دینہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے، بلال اظہر کیانی

دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ لوگوں کو باعزت طریقے سے راشن گھر گھر پہنچانے کا سلسلہ شروع ہے، تحصیل دینہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ سوئی گیس سمیت دیگر کاموں پر کام جاری ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ایم این اے بلال اظہر کیانی نے دینہ میں نگہبان رمضان راشن پیکج کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہی ملک کے مسائل کو دلدل سے نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال حکومت کرنے والوں نے ناچ گانوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا، اب انشاء اللہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ملک میں دوبارہ ترقی اور خو شحال کا جال بچھائیں گے۔
بلال اظہر کیانی نے دورے کے دوران لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان سے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے، تحصیل دینہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیںگے۔ سوئی گیس ، ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ ، سیوریج کے مسائل پہلی ترجیح ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلا ل اظہر کیانی نے دینہ شہر کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے منگلا روڈ دینہ پر واقع ایک محلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مستحقین کے لیے گھر گھر نگہبان رمضان پیکج پہنچانے کے سلسلے میں راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ انزہ عباسی ، سابق وائس چیئر مین میاں عرفان ، میاں صہیب الحسن سمیت دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی ہمراہ تھے۔



