ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک محمد صادق

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن( ر )سمیع اللہ فاروق کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جہلم کی ترقی و خوشحالی کے لئے میری ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر جہلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈی ایس پی ٹریفک، چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی جہلم اور ایکسئین سے کا میاب میٹنگز ہو ئی ہیں ۔

ان خیا لا ت کا اظہار ملک محمد صادق آف یو کے نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی رضا کارانہ خدمات دینے کی آفر بھی کی ہیں۔ انشا ء اللہ بہت جلد جادہ چوک جادہ جنکشن، جی ٹی ایس چوک، سول ہسپتال کے سامنے ٹریفک سائن بورڈز اور پو لیس ٹریفک ملازمین کے لئے کیبن بنا ئے جا ئیں گے ۔

ملک محمد صادق نے کہا کہ ڈی سی جہلم نے بہت اچھے کام کئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکر ٹری کو اپیل کر تے ہیں کہ ان کو ایک سال کے لئے مزید انھیں جہلم ہی کام کر نے دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پا کستا نی اور جہلم کے مخیر حضرات مالی طور پر جہلم کی ترقی کے لئے میدان عمل میں آئیں اور جہلم کی ترقی کے لئے اپنا کر دار کریں ۔ جہلم میں تجا وزات کے خاتمے اور کم عمر رکشہ ڈرائیور نگ کر نے والوں کے خلاف پو لیس ایکشن کر رہی ہے اس سلسلے میں شہری بھی اپنا کر دار ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button