ہر بار قوم کی تقدیر نوازشریف نے بدلی، 21 اکتوبر کو قائد کا تاریخی استقبال ہو گا۔ بلال اظہر کیانی

دینہ/جہلم: بلال اظہر کیانی نے کہاکہ21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال ہوگا۔ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر پاکستان کو معاشی مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے منگل کی رات کو جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ بدلوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے تینوں ادوار میں ملک کو مشکلات سے نکالا، عوام کو آسانی دی، اب چوتھی ملک کو مشکلات عوام کو مہنگائی سے باہر نکالے گا۔


انہوں نے کہا کہ شہداء کے وارث اور قربانیاں دینے والے خطہ جہلم کے غیرت مند عوام نوازشریف کی ملک اور عوام کیلئے خدمات اور قربانیوں کی عزت اور قدر کرتے ہیں، نوازشریف کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جہلم نظر آئے گا۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ ہر بار قوم کی تقدیر نوازشریف نے بدلی، ہر بحران کو شکست نوازشریف نے دی،نواشریف عوام کی خوشحالی کی نوید، ثبوت اور دلیل ہے، نوازشریف ترقی، امن اور خوشحالی لا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) جہلم کے عوامی اجتماع میں مسیحی برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ معذور افراد بھی نواز شریف کے پوسٹر لے کر اجتماع میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button