پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور میں رسہ کشی کے مقابلے، گولپور کی ٹیم نے میدان مار لیا
پنڈدادنخان: عید الفطر پر پنڈدادنخان کے علاقہ گولپور میں رسہ کشی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، یوسی گولپور سے 7 ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔
مقابلے کا فائنل گولپور اور کوڑا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور زبردست مقابلے کے بعد گولپور کی ٹیم نے میدان مار لیا۔
مقابلے میں پنڈدادنخان کے ہزاروں شائقین نے شرکت کی جبکہ چوہدری ظہیر عباس مہمان خصوصی تھے۔ جتنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے بمعہ ٹرافی اور رنر آپ ٹیم کو تین ہزار روپے بمعہ ٹرافی دئیے گئے۔
شائقین نے عید الفطر پر رسہ کشی کے اس مقابلے کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ آئندہ مزید اچھے انتظامات کے ساتھ ایسے کھیل منعقد ہونے چاہیے، اس سے نہ صرف تہوار کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اور لوگ اسی بہانے سے اپنے دوستوں سے ملاقات بھی کرلیتے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہماری نوجوان نسل مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل ہو اور یہ قدیمی کھیل آباد رہیں۔



