دینہ: پٹرول پمپ کے واش روم میں جاں بحق ہونے والے کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ/ سوہاوہ: پٹرول پمپ کے واش روم میں جاں بحق ہونے والے جہلم پولیس کے کانسٹیبل عاصم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں ڈومیلی میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ میں پٹرول پمپ کے واش روم سے ملنے والی لاش ملی جس کی شناخت کانسٹیبل عاصم صغیر کے نام سے ہوئی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقع پردورہ بھی کیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے ڈی ایچ کیوجہلم منتقل کیاگیا۔
کانسٹیبل عاصم صغیر طویل عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے،جن کا علاج معالجہ جاری تھا۔
متوفی کانسٹیبل عاصم صغیر کی نماز جنازہ ڈومیلی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی ، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کی شرکت کی، انکے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
پولیس افسران مرحوم کانسٹیبل کی تدفین میں شریک ہوئے، لحد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور جہلم پولیس کی طرف سے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر شریک ہونے کا پیغام پہنچایا۔
عاصم صغیر 2006 میں بطور کانسٹیبل جہلم پولیس میں بھرتی ہوئے، وہ تھانہ دینہ تعینات تھے،مرحوم کے سوگوران میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہے۔



