دینہ پولیس کے کانسٹیبل کی لاش پٹرول پمپ کے باتھ روم سے برآمد، پولیس نے تفتیش شروع کر دی

دینہ پولیس کے کانسٹیبل کی لاش پٹرول پمپ کے باتھ روم سے برآمد، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ میں تعینات جہلم پولیس کے کانسٹیبل عاصم بٹ کی لاش پولیس کے پٹرول پمپ کے باتھ روم سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دی۔

ڈی پی او جہلم بھی موقع پر پہنچ گئے، کانسٹیبل عاصم بٹ کی موت کیسے ہوئی؟ پولیس نے ہر پہلو سے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل عاصم بٹ کو کسی نے قتل کیا، خودکشی کی یا موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم کانسٹیبل کا تعلق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button