ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا دورہ، مریضوں سے ملاقات، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا دورہ، مریضوں سے ملاقات کی اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور عوامی ردعمل جاننے کے لیے ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر، ایم ایس اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی ان سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات اور دیگر انتظامات بارے استفسار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی بلڈنگ کو بہتر بنانے اور مزید وارڈز کی تعمیر و تزئین کے کام کو چیک کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو مختلف ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے بڑے ہسپتالوں سے دور ان علاقوں میں ٹی ایچ کیو طبی لحاظ سے بہت بڑی نعمت ہیں، اس لئے پنجاب حکومت کی کوشش ہے کہ تمام ضروری اور ایمرجنسی سہولیات یہاں فراہم کی جائیں تاکہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہتر علاج میسر آ سکے۔




HI EVERY ONE GOOD MORNING
ACTUALY I UNDERSTAND PAKISTAN CR RUENT CONDITION BUT I AM NOT SATISFIED DHQ FACILTIES NEED MORE CHANGING …
THANKS
.REGARD ENGR. QASIM