میاں نواز شریف کی ملک واپسی کا سفر ملکی تعمیر و ترقی کا سفر ہے۔ بیرسٹر تیمور نواز جٹ

پنڈدادنخان: بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ملک واپسی کا سفر ملکی تعمیرو ترقی کا سفر ہے۔ ملک بھر سے مسلم لیگی کارکنان اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ضلع جہلم سے کارکنان کی بڑی تعداد اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، میاں نواز شریف عوام کی اُمید ہیں۔
بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کی تعمیر و ترقی کا سفر ہے تمام مسلم لیگی اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حلقہ پی پی 26 سے بھی بڑا قافلہ جوکہ سینکڑو ں گاڑیوں پر قائد کو خوش آمدید کہنے کے لیے لاہور پہنچے گا۔
اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر مسلم لیگی کارکنان تو خوش ہیں ہی اس کے ساتھ ساتھ عام عوام بھی خوش ہیں کیونکہ میاں نواز شریف کے دورے حکومت میں عوام خوشحال تھے، ملکی معیشت کا پہیہ درست جانب چل رہا تھا، ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، کاروبار بحال تھے اور عوام خوشحال تھے۔
بیرسٹر تیمور نواز جٹ نے کہا کہ پوری قوم اسی امید پر میاں نواز شریف کی ملک واپسی کا بے چینی سے انتظار کررہی ہے۔ عوام پر امید ہے کہ ملک کی بگڑی معیشت کو میاں نواز شریف ہی سنبھال سکتے ہیں۔ عوام دیکھیں گے کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی وطن واپسی ملکی ترقی و بقا کے لیے مفید ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ہے اور رہے گا حلقہ پی پی ستائیس کے عوام اکیس اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائیں گے آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن واضع اکثریت سے مسلم لیگ ن کو کامیاب کرے گی۔
یاد رہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالہ سے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر تیمور نواز جٹ امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 26 و دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کی قیادت میں کارنر میٹنگز اور استقبالیہ تیاریوں کی گہما گہمی ہے۔
بیرسٹر تیمور نواز جٹ کی رہائش گاہ کھوتھیا ں میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلہ میں میٹنگ کی گئی جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



