بہترین تربیت اور فٹنس ہی ایک فعال سپاہی کی پہچان ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی کینٹ آمد، سول ڈیفنس کے زیر تربیت اہلکاروں کی ٹریننگ کا مشاہدہ کیا، اہلکاروں سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جہلم کینٹ میں زیر تربیت سول ڈیفنس جہلم کے نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی تربیت کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے انسٹرکٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو زیر تربیت اہلکاروں کی ٹریننگ بارے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان سے مختلف سوالات کئے۔

انہوں نے کہا کہ بہترین تربیت اور فٹنس ہی ایک فعال سپاہی کی پہچان ہے یہ تربیت نہ صرف معمول کے حالات میں آپ کیلئے فائدہ مند ہو گی بلکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یہ آپ کا پہلا ہتھیار ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پاک فوج کے انسٹرکٹرز کی تربیت پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button