ٹریفک کا نظام بہترکرنے پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کو خراج تحسین پیش کرتا ہیں، ملک محمد صادق

جہلم شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر کر نے اور تجا وزات کے خاتمے کے لئے ڈی پی او جہلم نا صر محمود با جوہ اور ڈی ایس پی ٹریفک زبیر اختر کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔
ان خیا لا ت کا اظہار ملک محمدصادق آف یو کے نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہت جلد برطانیہ سے ٹریفک سائن لے کر آؤں گا جو جہلم میں لگا ئے جائیں گے۔
ملک صادق نے کہا کہ جادہ چوک ،سول لا ئن چوک ،شاندار چوک ،مجا ہد آباد چوک میں ٹریفک جنکشن بنا ئیں گے۔ میں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او جہلم کو جو مشورے، آراء اور تجا ویز دی تھیں اب اسی پلان پر عمل ہو رہا ہے۔ جہلم میں تجا وزات کے خاتمے، صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے لئے بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کو مثا لی اور خو بصورت شہر بنا نے کے کا وشیں جاری ہیں، میرا خواب ہے کہ جہلم صفائی ستھرائی اور بہترین ٹریفک نظام اور امن و امان کے لحاظ سے اپنی خاص پہچان بنا ئے۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور اپنی لگن سے اس خواب کو ان شاء اللہ حقیقت بنا ؤ ں گا۔



