حاجی راجہ اسد حسین اور میاں عمران ساجد کی نواز شریف سے ملاقات

دینہ/ لندن: دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں بوہڑیاں دلیال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) سپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین اور جنرل سیکرٹری میاں عمران ساجد نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی، اس ملاقات میں بیرسٹر امجد ملک بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے سیاسی امور سمیت پاکستان واپسی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن سپین کے صدر حاجی راجہ اسد حسین جن کا تعلق پاکستان کے ضلع جہلم کی تحصیل دینہ سے ہے کا کہنا تھا کہ جلد ہی عوامی خدمت گار شخصیت میاں محمد نواز شریف اپنی عوام کے درمیان ہوگئے، میاں نواز شریف ہی واحد لیڈر ہیں جو کہ ملک پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدمت کو ووٹ دو کا نعرہ بلند کرتے ہیں، ترقی کا سفر جہاں سے روکا گیا تھا وہاں سے شروع کریں گے، پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button