جہلم پریس کلب کے ممبر عبدالغفار کو دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج

جہلم پریس کلب کے ممبر عبدالغفار کو دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سینئر صحافی عبدالغفار نے تھانہ سول لائن میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جہلم پریس کلب کا ممبر ہوں اور مقامی اخبار کا چیف ایڈیٹر ہوں 7 مئی بوقت دن 11 بجکر 20 منٹ پر جہلم پریس کلب میں موجود تھا کہ مجھے موبائل فون نمبر 0097156336354 سے کال موصول ہوئی کالر نے اپنا نام محمد جمیل ولد محمد بشیر بتایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔

سینئر صحافی نے بتایا کہ جمیل نے مجھے کہا کہ میں نے اپنے مخصوص بندوں سے بات کرلی ہے اور آجکل رقم بھی بھجوادوں گا اور تمہارا وہ حشر کروں گا کہ پوری دنیاء دیکھے گی مجھے خدشہ ہے کہ کالر مجھے جانی و مالی نقصان پہنچا سکتا ہے جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جہلم پریس کلب کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ جہلم پریس کلب کے کسی بھی معزز ممبر کو دھمکیاں دینے یا عزت نفس کو مجروح کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گاتاکہ آئندہ کوئی شخص ایسی حرکات کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button