سردار سلیم حیدر خان کی شخصیت میں بہترین جمہوری صلاحیتیں پائی جاتی ہیں، شوکت علی

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی سٹی صدر سوہاوہ شہر شوکت علی نے ایک اخباری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے رہنما سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

شوکت علی نے کہا ہے کہ سردار سلیم حیدر خان کی شخصیت میں بہترین جمہوری صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اسی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے موصوف کوگورنر پنجاب کے عہدے کے لئے منتخب کیا ہے۔

انہوں نے قوی توقع کا اظہار کیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں اب پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی محرومیاں ممکنہ حد تک کم ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button