ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ، جہلم کی ٹیم کو 254رنز سے شکست

جہلم: ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی ٹیم نے جہلم کی ٹیم کو 254 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ۔ راولپنڈی کے علی مہدی رضوی نے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ حسن خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

گزشتہ روز ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اعشاریہ 3 اوور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

علی مہدی رضوی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 118 رنز بنائے ، جہلم کی طرف سے شہباز خان نے 4 اور محمد ابراہیم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جہلم کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور23 اعشاریہ 4 اوورز میں 83 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، عمار سجاد 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ، راولپنڈی کے حسن خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button