جہلم: روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے پر تندور مالکان اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی

جہلم: روٹی اور نان کی قیمتیں کم کرنے پر تندور مالکان اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی۔
تندور مالکان نے 15 روپے سے کم قیمت پر روٹی فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات بڑھ گئے ہیں روٹی 15 سے کم میں فروخت کسی صورت نہیں کریں گے۔
حکومت پنجاب نے جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں میں روٹی کی قیمت 14 اور نان 20روپے مقرر کی ہے تاہم بیشتر تندوروں پر روٹی 15، نان 25 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
جہلم شہر بھر میں نان روٹی کی قیمت پر تندورمالکان اور شہریوں میں توں تکرار ، گالی گلوچ کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کیا جائے، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی ، مقررہ کردہ قیمتوں کے حوالے سے افسران مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔



