پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جہلم کے شہریوں کو نہ پہنچ سکے

جہلم: موجودہ حکومت کی طرف سے پٹرول سمیت روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود جہلم ضلع بھر میں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے عام عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔

بالخصوص 80 کلو میدے کی بوری 13 ہزار سے کم ہو کر 8 ہزار تک آ چکی ہے لیکن مجال ہے کہ انتظامیہ نے بیکری مالکان سے بیکری آئیٹمز کی قیمتوں میں کمی کروانے کے احکامات جاری کئے ہوں۔

شہری ، سماجی ، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بیکری آئٹمزاور مٹھائیوں کے نرخوں میں غیر معمولی کمی کروائی جائے جس کا انتظامیہ باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے اور قیمتوں میں کمی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ شہری بیکریز و سویٹس شاپ کی اشیاء کو مقررہ کردہ نرخوں پر استعمال کر سکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button