الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان منعقد ہوا۔

میڈیکل کیمپ 9 جون بروز اتوار کو راولپنڈی کے علاقہ بجنیال یوسی 92 نزد یونیورسٹی ٹاؤن میں صبح 9 سے 11 بجے تک منعقد کیا گیا۔

فری میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ اور فزیوتھرا پسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کرتے ہیں۔

مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button