سوہاوہ: آڈٹ آفیسر راجہ طارق محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب، چیئرمین راولپنڈی بورڈ کی شرکت

سوہاوہ: آڈٹ آفیسر راجہ طارق محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، تقریب میں مہمان خصوصی عدنان خان چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے سابقہ آڈٹ آفیسر راجہ طارق محمود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی عدنان خان نے کی، راجہ طارق محمود جنہوں نے گریڈ 19 میں ترقی کے بعدڈائریکٹر لوکل فنڈ راولپنڈی کا چارج سنبھالا ان کی بورڈ میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے انکی خدمات کو سراہا، سپرنٹنڈنٹ آڈٹ جاوید احمد ساقی نے راجہ طارق محمود کی بورڈ میں سروس کے دوران ان کے تعاون، دوستانہ رویے اور راہنمائی پر ان کی تعریف کی۔
انہوں نے چیئرمین راولپنڈی بورڈ عدنان خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کو رونق بخشی، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نئے آڈٹ آفیسر محمد عرفان کو بھی خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
جاوید احمد ساقی نے تقریب کے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر تقریب کو رونق بخشی۔



