پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کےکلاس فیلوز وکلاء کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

جہلم: پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ایل ایل بی سیشن 2019 سے 2024 کلاس فیلوز وکلاء کے اعزاز میں سیدعباس شاہ (ایڈووکیٹ) نے ایم اے جناح گرائمر ہائی سکول جہلم میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیہ میں کوئٹہ، کراچی، راجن پور، رحیم یارخان، پشاور ،گلگت، لاہور،شیخوپورہ، سرگودھا، شکرگڑھ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، کھاریاں سمیت ضلع جہلم کے وکلاء نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
اس موقع پروکلاء نے سیدعباس شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کلاس فیلوز کا پانچ سال پنجاب یونیورسٹی (جہلم کیمپس) میں بہت اچھا وقت گزرا، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی میں بہتر کردار ادا کریں گے۔
سید عباس شاہ نے کہا کہ یہ ہماری زندگی کی ایک یادگار شام ہے اور ہم سب اچھے تعلقات کے ساتھ آپس میں ہمیشہ رابطہ رکھیں گے۔
اس کے بعد تمام دوستوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔



