جہلم میں جگہ جگہ گیس سلنڈر ریفلنگ اور منی پٹرول پمپس کی د کا نیں شہریوں میں موت بانٹنے لگیں

جہلم شہر سمیت ضلع کی تمام رابطہ سڑکوں ، مضافاتی علاقوں سمیت چوک چوراہوں میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر کی ریفلنگ اور منی پٹرول پمپس کی د کا نیں سرے عام سادہ لوح شہریوں میں موت بانٹنے لگیں۔

آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں سلنڈر پھٹنے ،پٹرول ایجنسیوں میں آگ بھڑکنے سے لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں مگر سول ڈیفنس کے افسران و عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے ۔ شہری پٹرول مشینوں کی آگ سے جل کر اور گیس سلنڈر پھٹنے سے جاںبحق ہورہے ہیں۔

چند روز قبل چک جمال کے مقام پر پٹرول ایجنسی میں آگ لگنے کے باعث مارکیٹ جلنے کے بعد دکانداروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر، ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں اور سوئی گیس کی ریفلنگ کا کارروبار کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button