پاکستان کی مقبول موٹر سائیکل ہنڈا پرائیڈر کی قیمت جانئے

جہلم: ہنڈا پرائیڈر پاکستان کی مقبول موٹرسائیکلز میں شمار ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ایک 100سی سی انجن کی حامل موٹرسائیکل ہے جو 45سے 55کلومیٹر فی لیٹر کی بہترین مائیلج دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ بائیک لوگوں میں کافی پسند کی جاتی ہے۔یہ موٹرسائیکل سیاہ، نیلے اور سرخ تین رنگوں میں آتی ہے۔ اس کے فیول ٹینک میں 9 اعشاریہ 7لیٹر پٹرول کی گنجائش ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہنڈا کمپنی کی طرف سے گزشتہ سال کے دوران ایک سے زائد بار اپنی موٹرسائیکلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں ہنڈا پرائیڈر کی قیمت بھی بڑھی۔ اب سال 2024ءمیں اس موٹرسائیکل کی قیمت 2لاکھ 8ہزار 900روپے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button