دریائے جہلم کے کنارے سے نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش برآمد

جہلم/ پنڈدادنخان: دریائے جہلم کے کنارے برج ستار سے نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں دریائے جہلم کے کنارے برج ستار سے نامعلوم شخص کی سربریدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر بی ایچ یو جلالپورشریف منتقل کر دی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش پرانی ہے جس کا سر کٹا ہوا ہے اس کی وجہ سے شناخت میں دشواری ہے۔ تھانہ جلالپور شریف پولیس نے لاش کی شناخت کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button