پنڈدادنخان میں لڑائی جھگڑا اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان میں لڑائی جھگڑا کرنے اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم علی رضا کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے عرصہ دو سال سے روپوش تھا۔
دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم سرفراز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



