جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات مافیا نے سڑکوں اور چوراہوں پر قبضہ کر لیا

جہلم: شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات مافیا نے سڑکوں اور چوراہوں پر قبضہ کر لیا، دکانداروں نے سڑکوں پر نمائشی سامان سجا لئے، شہری سڑکوں پرگزرنے سے عاجز آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات مافیا انتظامی سرپرستی میں مضبوط سے مضبوط تر ہو چکا ہے۔شہر کے تمام بینکوں، ہسپتالوں، نجی تعلیمی اداروں اور بڑے دفاتر کے باہر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قائم ہو چکے ہیں۔ شہر کے مصروف ترین بازاروں، گلیوں راستوں اور سڑکوں پر باقاعدہ طور پر قائم دکانوں کے مالکان نے اپنی دکانوں کا بیشتر سامان سڑکوں فٹ پاتھوں پر سجا رکھا ہے جس سے مستقل تجاوزات قائم ہو چکی ہیں۔

جہلم شہر کے بازاروں ،سڑکوں ، چوک چوراہوں سمیت دیگر ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر بھی تجاوزات مافیا نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ ریڑھی بان، دکاندار لوڈر رکشہ ڈرائیور علی الصبح باقاعدہ اپنی دکانوں کا سامان سڑکوں پر سجا دیتے ہیں۔ موجودہ تجاوزات کی گھمبیر صورتحال سے شہری سخت اذیت کا شکار ہو ر ہے ہیں۔

اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی یہی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ، تجاوزات قائم کرنے والے دکاندار بلا خوف و خطر سرکاری سڑکوں ، گلیوں ، چوک چوراہوں پر قبضے جمائے بیٹھے ہیں لیکن ان کیخلاف کارروائیاں کرنے والے ادارے میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسدادِ تجاوزات اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button