گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ اور پھلڑے سیداں کے درمیان ہاکی میچ کا اہتمام

سوہاوہ: وطن عزیز پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خصوصی احکامات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ اور گورنمنٹ ہائی سکول پھلڑے سیداں کے درمیان ہاکی میچ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع جہلم صفدر علی بطور مہمان خصوصی جبکہ ر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سوہاوہ نعیم اختر مرزا بطور صدر تقریب موجود تھے ۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق میچ سہ پہر پانچ بجے گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کی گراؤنڈ میں شروع ہوا۔

طالب علم حسن علی گورنمنٹ ہائی پڑی درویزہ کی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے اور مد مقابل گورنمنٹ ہائی سکول پھلڑے سیداں کی ٹیم کی قیادت طالب علم حسن عباس کر رہے تھے ۔سنسنی خیز ہاکی میچ کے دوران کئی قابل رشک شاٹ مشاہدے میں آئے ۔ دونوں ٹیموں نے جان فشانی سے میچ میں حصہ لیا۔

جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ میچ گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا ۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیس ضلع جہلم صفدر علی نے پہلے رنر ٹیم کے کپتان حسن عباس کو ٹرافی پیش کی بعد میں میچ جیتے والی گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کی ٹیم کے کپتان حسن علی کو میچ جیتے پر ٹرافی پیش کی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی ای او ضلع جہلم صفدر علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں شاندار میچ کا انعقاد کرنے پرگورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے، اسی طرح رنر ٹیم گورنمنٹ ہائی سکول پھلڑے سیداں کی انتظامیہ بھی قابل ستائش ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزانی کرتے ہوئے ڈی ای او ضلع جہلم صفدر علی نے کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا لازمی حصہ ہوتے ہیں نیز تمام کھلاڑیوں کو آئندہ کے لئے بہتر کارکردگی کی کوشش جاری رکھنی چا ہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button