کون کونسی چیزیں متحدہ عرب امارات لے کر جانے کی اجازت نہیں ؟

دبئی: ہر سال لاکھوں لوگ متحدہ عرب امارات کا سفر کرتے ہیں تاہم کئی ایسے ہوں گے جو اپنے ساتھ زیورات اور نقدی وغیرہ لے جانے سے متعلق اماراتی قوانین سے واقف نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جو لوگ 60ہزار درہم سے زائد نقدی، اس کے برابر مالیت کی کوئی بھی غیرملکی کرنسی، دیگر مالیاتی اشیا، قیمتی دھاتیں اور پتھر وغیرہ اپنے ساتھ لے جا رہے ہوں، وہ فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمز اینڈ پورٹس سکیورٹی (آئی سی پی) کو اس کے متعلق آگاہ کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔

ان اشیاءکو آئی سی پی کی آفیشل ویب سائٹ یا ایپلی کیشن کے ذریعے بھی ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ ’Afseh‘ ایپ گوگل پلے سٹور اور آئی فون ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 18سال سے کم عمر کے مسافر اپنے ساتھ جو اشیاءلیجا رہے ہوں گے، وہ ان کے ساتھ سفر کرنے والے ان کے والدین یا گارڈین کی ساتھ لیجائی جانے والی اشیاءمیں شمار ہوں گی۔

کچھ ایسی اشیاءہیں جو متحدہ عرب امارات لیجانے پر پابندی ہے۔ ان میں نارکوٹکس، جوئے کی ڈیوائسز اور مشینیں، نائیلون فشنگ نیٹ، زندہ سو¿ر، خام ہاتھی دانت، ریڈ لائٹ پیکجنگ کے ساتھ لیزر پین، نقلی کرنسی، ایٹمی تابکاری سے آلودہ مواد، پبلی کیشنز، تصاویر، مذہبی اور اخلاقی لحاظ سے قابل اعتراض پینٹنگز اور پتھر کے مجسمے، پان کے پتے اور اس سے متعلق دیگر اشیاءوغیرہ شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے قانون کے متعلق مسافر 3ہزار درہم سے مہنگا تحفہ بھی نہیں لے جا سکتے۔ تمباکو کی مصنوعات میں 200سگریٹ، 50سگار اور کسی بھی شکل میں 500گرام تمباکولیجا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button