یوسی پیل بنے خان کے علاقہ کوٹ دھمیک میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

سوہاوہ: یوسی پیل بنے خان کے علاقہ کوٹ دھمیک میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد، علاقہ مکینوں کی کثیرتعداد میں شرکت، فری ادویات اور چیک اپ کرایا۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل (ر) اظہر کیانی مشیر صحت، ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، راجہ اویس خالد سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری حکومت پنجاب کی خصوصی کاوش اور راجہ تنویر پنوار اور چوہدری محمد یوسف چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان کی گزارش پر یونین کونسل پیل بنے خان( کوٹ دھمیک )میں میڈیکل کیمپ جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن صحت انکی دہلیز پر لگایاگیا۔جس میں کثیر تعداد میں علاقہ مکینوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔

کیمپ کو کامیاب کرنے میں راجہ تنویر پنوار، چوہدری محمد یوسف چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان، راجہ رضوان جانی، چوہدری بابر حسین، کپتان شبیر، راجہ ارشاد کونسلراور باوا اخمت کسان کونسلر نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، فری چیک اپ اور فری ٹیسٹ کئے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہناتھاکہ مریم نواز کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتاہوں جن کی ہدایات گھرمیں صحت کی سہولت دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button