یوم استحصال کشمیر؛ سوہاوہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

سوہاوہ: پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثر کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی میونسپل کمیٹی سوہاوہ سے نکالی گئی، ریلی میں سی او ایم سی ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے خصوصی شرکت کی۔

یوم استحصال ریلی میں تاجر برادری اور شہری کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی بند کرتے ہوئے کشمیریوں کو یو این او کی قرارداد کے تحت حق خود ارادیت دے اور ان کو اپنے مستقبل کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button