دینہ اور سوہاوہ میں سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے با اثرعطائی ڈاکٹرز کو کھلی چھٹی دے دی گئی

دینہ: تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ میں ڈرگ انسپکٹر زکی ملی بھگت، سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والے با اثرعطائی ڈاکٹرز کو کھلی چھٹی دے دی گئی جبکہ مضافاتی علاقوں میںعطائی ڈاکٹرز کے کلینکس کی بھرمار، متعلقہ ذمہ داران عطائیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی دو تحصیلوں سوہاوہ اور دینہ کے گلی محلوں اور شہر میں فرضی ڈاکٹرز کے نام لکھ کرعطائی ڈاکٹرز نے کلینکس کھول رکھے ہیں۔ کسی بھی پرائیویٹ کلینک میں دو چار ماہ کام کرنے والا شخص اور خواتین دیدہ دلیری کے ساتھ کلینک کھول کر سادہ لوح افراد کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کررکھا ہے۔

سادہ لوح عوام سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کروانے کی بجائے عطائی ڈاکٹرز کے کلینکس پر جا کر علاج معالجہ کرواتے دکھائی دیتے ہیں ۔ جن کی سرپرستی محکمہ صحت کے ذمہ داران کررہے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ تحصیل سوہاوہ اور تحصیل دینہ میں قائم عطائی ڈاکٹرکے کلینکس اور بغیر فارماسسٹ کے چلنے والے میڈیکل سٹورز سیل کئے جائیں تاکہ شہری زائد المعیاد ادویات کے استعمال سے محفوظ رہ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button