سوہاوہ: یوم جشن آزادی کے موقع پر یونین کونسل نگیال میں بھی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

سوہاوہ: یوم جشن آزادی کے موقع پر یونین کونسل نگیال میں بھی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ راجہ سہیل محمود، چوہدری پرویز اختر، ملک مدثر، سیکرٹری ملک ندیم الحق، چوہدری قیصرمحمود، نثاربٹ، چوہدری عثمان سمیت دیگر کی شرکت، شہریوں میں پودے تقسیم اور یونین کونسل میں پودے بھی لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح جہلم کی تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم محمدعدنان ظفر رانجھا کی ہدایات پر 77واں یوم جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب کاانعقاد کیاگیا،اس موقع پر کیک بھی کاٹاگیا۔

یونین کونسل کی عمارت کو جھنڈیوں کیساتھ سجایاگیا تھا، اس تقریب میں نمبردار راجہ سہیل محمود بڑاگواہ، چوہدری پرویز اختر نگیال، سیاسی وسماجی شخصیت ملک مدثرڈھانگری، چوہدری قیصرمحمود نگیال، نثاربٹ سابق جنرل کونسلرکدلوٹ، چوہدری عثمان ثانی گنگال، چوہدری رمضان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کاانعقاد سیکرٹری یونین کونسل ملک محمدندیم الحق نے کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ پاکستان چودہ اگست کو وجود میں آیا۔ ملک کے وہ ہیرو جنہوں نے اپنی جانیں اس ملک پردے کرحاصل کیاان کی قربانیوں کو ہم بھول نہیں سکتے۔

سیکرٹری یونین کونسل نگیال ملک ندیم الحق نے شہریوں میں پودے بھی تقسیم کیےاور یونین کونسل کی عمارت میں پودے بھی لگائے گئے۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button