اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا جس میں روز مرہ کی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کی چیکنگ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سبزیوں پھلوں، دودھ دہی، روٹی نان پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھاری جرمانے اور مقدمات کا اندراج ہی پرائس کنٹرول کو ممکن بنا سکتا ہے۔

اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئی کہ ضلع بھر میں ہر قسم کے ہوٹل، منڈیوں، جنرل مارکیٹس کو روزانہ چیک کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button