پنڈدادنخان اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

پنڈدادنخان/ للِہ: پنڈدادنخان، للِہ اور گردو نوا ح کے مضافات منڈاہڑ ، ٹوبھہ، کھیوڑہ، جلالپور شریف، دھریالہ جالپ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
للِہ میں جلوس آستانہ عالیہ للِہ شریف سے پیر صاحبزادہ نعیم الرسول کی زیر صدارت نکالا گیا جو شہر میں سے گزرتا ہوا گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للِہ میں اختتام پذیر ہوا۔
پنڈدادنخان میں جلوس محمدیہ رضویہ سے پیر محمد انور قریشی کی زیر صدارت نکالا گیا، عید میلاد النبی ﷺ کے لئے شہر و قصبات کی مساجد اور گلیوں کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔
جلوس کے استقبال کے لئے جگہ جگہ سٹیج بنائے گئے ہر طرف ذکر مصطفیٰ ﷺ اور دورد شریف کی صدائیں بلند تھیں۔ جلوسوں کے اختتام پر اول، دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔



