سوہاوہ، ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

سوہاوہ، ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں سوہاوہ شہر، ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے بڑےجلوس برآمد ہوئے، جلوسوں میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

درالعلوم محمدیہ جمال الکرم سے علامہ مولانا تمریز چشتی کی قیادت سےجلوس برآمد ہواجو روایتی راستوں سے ہوتاجامع مسجد بڑاگواہ میں جاکراختتام پذیر ہوا، بزرگوں نوجوانوں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جلوس کا جگہ جگہ استقبال کیاگیا، پھول نچھاور کئے گئے، انکے علاوہ مختلف جگہوں پر لنگر بھی تقسیم کیاگیا، جامع مسجد میں محفل کااہتمام بھی کیاگیا، علامہ مولانا تمریز چشتی نے خطاب کیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گھروں، محلوں کی خوبصورت سجاوٹ کرنے والے شہریوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ جلوس کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری سکیورٹی پر موجود تھی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button