چوہدری سہیل ظفر کے والد محترم چوہدری ظفر اقبال کی دوسری سالانہ برسی کی تقریب کا انعقاد

دینہ: مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفر کے والد محترم چوہدری ظفر اقبال کی دوسری سالانہ برسی کی تقریب منعقد کی گئی ، سالانہ محفل برائے ایصال ثواب کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیت سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دینہ کی معروف سیاسی شخصیت و سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفر کے والد محترم چوہدری ظفر اقبال کی دوسری سالانہ برسی کی تقریب ان کی رہائش گاہ چھنی گجراں دینہ میں منعقد ہوئی۔

محفل پاک کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، پیر سید غفار حسین شاہ ، علامہ نوید الحسن خطیب ، صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ ، سابق چیئر مین یونین کونسل لدھڑ راجہ افرا سیاب ، راجہ کامران سیاب صدر مسلم لیگ (ن) بریڈ فورڈ یو کے ، سابق چیئر مین مغل آباد راجہ مبارک کیانی ، راجہ لیاقت علی، سابق جنرل کونسلر ماسٹر چوہدری محمد اکرم ، سابق کونسلر میاں عتیق ، فضل رسول ، ابرار قادری ، سید افتخار حسین شاہ سابق کونسلر ، رضوان سیٹھی ، سابق ناظم چوہدری شفقت محمود سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خصوصی خطاب علامہ نوید الحسن خطیب اور خصوصی دعا پیر سید غفار حسین شاہ نے کروائی ، مرحوم چوہدری ظفر اقبال کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی بعد ازاں سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفر نے تمام مہمانوں کو شکریہ ادا کیا کہ ہمارے والد محترم کی برسی میں شرکت کر کے ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button